0

ہمارے ملین مارچ کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے ملین مارچ کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کا جلسہ ضرور کریں گے اور ہم اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور جلسے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔ ہمارے ملین مارچ کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 9 مئی کے واقعات پر ہم نے بھی احتجاج کیا تھا اور اداروں پر حملے کا پوری قوم نے نوٹس لیا تھا۔ جے یوآئی پورے ملک میں عوام کی قیادت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے۔ تحریک انصاف سے معاملات بنتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے اور ہم نے شخصی طور پر کسی کی توہین نہیں کی۔ نواز شریف میرے دوست اور بھائی ہیں مجھے اندازہ ہے وہ بھی موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں۔ ن لیگ والے چاہتے تھے ہم حکومت میں آئیں ہم نے انہیں اپوزیشن میں آنے کی دعوت دی ہے۔ اگر پی ٹی آئی کو اکثریت ملی ہے تو انہیں حکومت دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی دوست رہنا چاہتے ہیں۔ ہم نے پشین اور کراچی میں جلسہ کر کے دکھا دیا کہ عوام کیا ہوتی ہے۔ پشاور جلسے میں بھی عوام دکھا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply