0

بھٹہ مالکان نے حکومتی ناقص پالیسیوں کیخلاف بھٹے بند کرنے کا اعلان کر دیا

قصور: بھٹہ مالکان نے بھی حکومتی ناقص پالیسیوں کے خلاف بھٹے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

قصور میں لاہور ڈویژن کے بھٹہ مالکان نے تقریب کے دوران 15 جون سے ڈویژن کے تمام بھٹے بند کرنے کا اعلان کیا۔ بھٹہ مالکان کی تقریب میں لاہور، قصور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے بھٹہ مالکان شریک تھے۔

قصور اور دوسرے اضلاع سے آئے بھٹہ مالکان نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

قصور میں بھٹہ ایسوسی ایشن کے صدر مہر شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل، کوئلہ اور مٹی کی بڑھتی قیمتوں سے بھٹہ مالکان بھٹے بند کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی طرف سے کوئلے اور ڈیزل کی روز بروز بڑھتی قیمتیں بھٹہ مالکان کے لیے درد سر بن گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوئلہ اور ڈیزل کی قیمتیں مقرر کرے تاکہ روز بروز بڑھتی قیمتوں سے مالکان بھٹے بند کرنے پر مجبور نہ ہوں۔ حکومت نے ہمارے مطالبات منظور نہ کیے تو اپنے بھٹے حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

مہر شریف نے مطالبہ کیا کہ بھٹہ بھی ایک صنعت ہے۔ جس طرح حکومت دوسری صنعتوں کو مراعات دے رہی ہے اسی طرح بھٹہ کو بھی صنعتی مراعات دی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply