0

نان بائی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

لاہور: نان بائی ایسوسی ایشن نے شہر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن اور لاہور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ جس کے بعد لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیشتر مطالبات مان لیے گئے ہیں جس کے بعد آج بدھ کو تندور بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1700 روپے میں ملے گا اور ہم بھی روٹی 16 روپے میں فروخت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

آفتاب گل نے کہا کہ نان کی قیمت پر بات چیت کچھ روز بعد دوبارہ ہو گی۔ آٹا سستا ہو گا تو آگے بھی روٹی سستی فروخت کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناجائز جرمانے اور مقدمے درج کرنے کے خلاف بطور احتجاج تنور بند کیے جا رہے ہیں۔ اپنی مرضی سے روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر کے تنور مالکان کے خلاف ناجائز کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply