0

6لاکھ گھر کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 22ہزار سیلاب متاثرہ اسکولوں کی عمارت دوبارہ تعمیر کررہے ہیں، 6لاکھ گھروں پر کام جاری ہے۔

مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ حکومت کے فیصلے ورکرز کریں گے، ہماری حکومت عوام دوست بجٹ اور عوامی ترقیاتی کے منصوبے لائے گی، ہم سب سے پہلے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کریں گے۔ اس کیلئے 6 لاکھ گھروں کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کی پروٹیکیشن آئین میں درج ہے، آئین میں واضح لکھا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم کم نہیں کی جاسکتی، ایک دور تھا جب ڈکیتوں کے خوف سے لوگ کارواں کی شکل میں سفر کرتے تھے ۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 11اگست کو جب ہم نے حکومت چھوڑی تو اُس وقت کوئی کانوائے نہیں تھا ،مجھے صحافی بتا رہے ہیں کہ کشمور میں اب بھی کانوائے کی صورت میں لوگ سفر کرتے ہیں۔ کشمور میں کانوائے کو بھی جلد ختم کریں گے ۔ کچے میں آپریشن کر رہے ہیں اور اسٹریٹ کرائم کا بھی خاتمہ کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے عوام کی تکالیف دیکھ کر 300 یونٹ بجلی مفت فراہمی کا وعدہ کیا ، ہم اس 300 یونٹ مفت اسکیم پر کام کررہے ہیں ، اس وقت سندھ حکومت 21 لاکھ گھر بنا نے جارہی ہے ، 6لاکھ گھروں پر کام جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply