پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے ،خیبرپختونخوا کو پاکستان کے ساتھ چلنا ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں ،خیبر پختونخوا میں قدرتی وسائل میں کرپشن سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرینگے،خیبر پختونخوا میں کون کون مال بنا رہا ہے سب سامنے لائیں گے۔
پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام دشمن پالیسیوں کو پروان چڑھایا،پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملک میں انتشار اور تفریق ہو،ملکی مفادات کیخلاف پی ٹی آئی کے کردار سے سب واقف ہیں۔
ملکی مفادات کیخلاف ان عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،پی ٹی آئی والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،مائنز اینڈ منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط کرنا مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنی منفی ذہنیت ظاہر کردی،بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں نے ہمیشہ بلیک میلنگ کی سیاست کی ہے۔









