معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم شروع ہو گیا۔ فورم میں مختلف ممالک سے متعلقہ شعبے کے ماہرین شریک ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی لحاظ سے بہتری کی جانب جا رہا ہے۔ اور پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے استفادہ کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ اور بہتر اقدامات کے بعد تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔ جبکہ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ اور ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان کی آبادی کا زیادہ حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے۔ اور امید ہے کہ فورم سے شعبہ معدنیات میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔









