0

لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز تعینات، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ججز کی تقرریاں آئین کے آرٹیکل 197 اور 175-A کے تحت کی گئیں،لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی مدت ملازمت ایک سال ہو گی۔

حسن نواز، وقار حیدراور سردار اکبر علی لاہور ہائیکورٹ میں تعینات کردیئے، ملک جاوید وینس، احسن رضا کاظمی اور محمد جواد ظفر کا بھی نام شامل ہے۔

نوٹیفکیشن میں چودھری سلطان محمود، خالد اسحاق اور ملک محمد اویس خالد بھی لاہور ہائیکورٹ کے جج مقررکردیئے گئےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply