گلگت بلتستان کی ترقی میں این ایچ اے کے کردار اور اس میں وسعت سے متعلق امور پر گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیرعلیم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی و بہتری کیلئےاہمیت کی حامل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایچ اے گلگت بلتستان میں روڈ نیٹ ورک کو مزید بہتر اور وسیع کرنے کی خواہاں ہے، سالانہ ہزاروں سیاح گلگت بلتستان جاتے ہیں جومعاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
گلگت بلتستان کے بہترین مفاد میں ہے کہ سیاحو ں سے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے، وصول کردہ ٹیکس گلگت بلتستان میں روڈ انفراسٹرکچرکی بہتری کیلئےاستعمال میں لایا جائیگا۔
گلگت بلتستان کے مقامی باشندوں کو مجوزہ ٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں باہمی اشتراک سے عوام کے لیے بہترین نتائج ممکن بنا سکتی ہیں۔
وزیراعلی جی گلبرخان نے کہا کہ وفاقی وزیر کی گلگت سے محبت اورعلاقے کی ترقی کیلئےگرمجوشی قابل ستائش ہے، جی بی حکومت کے متعلقہ ادارے این ایچ اے کے اشتراک سے علاقے کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔









