0

موجودہ اپوزیشن میں صرف انا کی سیاست ہے، شرمیلا فاروقی

رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن میں صرف انا کی سیاست ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹو نائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ  جلسے اور دھرنے کرنے کا ایک طریقہ کار ہے،اس کیلئے اب قانون آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے اور دھرنے کرنے کے کچھ قوائد وضوابط ہیں جن کو پورا کرنا ہے، پی ٹی آئی کی پارلیمان کے اندر اور باہر جارحانہ سیاست ہے،ان کو جارحانہ سیاست سے آگے چلنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، اس وقت ملک میں سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہے، ہرشخص مقروض ہے۔

بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، موجودہ اپوزیشن صرف اپنا سوچتی ہے، اس طرح سےجمہوریت ،سیاسی جماعتیں نہیں چلتیں، ہم ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply