امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بنیادی ضروریات پر سبسڈی نہیں دی جاتی۔ لیکن حکومت کو ہر صورت میں عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چند مگرمچھوں کو بجلی نہ بنانے پر بھی 2 ہزار ارب دے دیئے گئے۔ تاہم اب آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے سے قومی خزانے کو فائدہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ فروری کے آخر تک پوری طاقت سے جدوجہد کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں۔ لیکن امریکہ انسانیت اور جمہوریت دونوں کا دشمن ہے۔ اور امریکہ اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالنے سے قبل ہی حماس کو وارننگ جاری کر دی۔ تاہم حماس کو فلسطینی عوام کی حمایت حاصل ہے۔