ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما بیرسڑ عقیل ملک نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اورعلیمہ خان کی باتوں میں تضاد ہے،علیمہ خان کی بات کا نہ سر ہے نہ پیر۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ نہ ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل ہے،اسی مذاکراتی کمیٹی کو رسائی دی گئی تھی، یہ اسیران کی رہائی کا مطالبہ تحریری طور پردینے سے قاصرکیوں ہیں؟ اسیران کی کوئی فہرست نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ اس ہفتے مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی مل جائے گی، سپریم کورٹ نے اہم کیس لگایا ہوا تھا اس وقت بھی ان کو رسائی دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ جماعت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے اس لیے تحریری مطالبات ضروری ہیں، تحریری چیزیں آئیں گی تو عوام کو بھی پتہ چلے گا آخر یہ چاہتے کیا ہیں۔
حکومت پاکستان کےعوام کی خاطر مذاکرات کر رہی ہے، حکومت عدالت کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی، یہ کبھی بنی گالہ اور کبھی نتھیا گلی شفٹ کرنے کی بات کرتے ہیں۔