اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ماحولیات کا مسئلہ صرف آلودگی پھیلانے تک محدود نہیں رہا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور گلیشیئرز کا پگھلاؤ ماحولیاتی مسائل میں شامل ہو چکے ہیں۔ ماحولیاتی فنڈز محظ ایک پالیسی نہیں بلکہ بنیادی حق بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی عدالتوں کے قیام کی تجویز دی ہے۔ اور ماحولیاتی نقصانات کے تدارک کے لیے مالی وسائل تک فوری رسائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے باکو میں ہونے والی کوپ 29 میں پاکستان کے منفرد کردار کی تعریف کرتے ہوئے عالمی سطح پر ججوں کے تاریخی وفد کی قیادت کرنے پر وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کو مبارکباد دی۔