0

عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

عدالت نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

گوجرانوالہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیر پر ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، اس مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

پولیس کی جانب سے لیگی رہنما سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کروایا گیا تھا، پولیس کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply