سپریم کورٹ کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور الائونس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ہائوس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیا،اسی طرح جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار کر دیا گیا۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔









