پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ کامیاب کر کے ہم یہ ثابت کر دیں آج بھی عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
اسد قیصر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ ہو رہا ہے، یہ ایک جلسہ نہیں ہے، یہ ملک کے مسائل سے نجات کا پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ظلم، اور جبری قیدیوں کے کی رہائی کا راستہ ہے، اس بدترین بدامنی اور مہنگائی سے نجات کے لئے جلسے میں شرکت یقینی بنائیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ 8 ستمبر کو ہم جلسہ گاہ قافلے کی صورت میں جائیں گے، جلسہ کامیاب کر کے ہم یہ ثابت کر دیں آج بھی عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔