0

چوہدری شجاعت

 مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔

چوہدری شجاعت نے اسلام آباد میں حکومتی شخصیات ، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، اراکین پارلیمنٹ اور سینئر صحافیوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کرنے والوں میں وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت ارکان پارلیمنٹ شامل تھے ، ملاقاتوں کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چودھری شجاعت نے کہا کہ سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں، قومی رہنماؤں کو سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے آگے آنا چاہیے۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply