0

جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

لاہور: پولیس نے جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔ سیاح کی شکایت کے باوجود ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے چاروں ڈولفن اہلکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان کو غازی آباد اور برکی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

اس سے قبل سی سی پی او نے ان 4 ڈولفن اہلکاروں کو بھی گرفتار کروا دیا جنہوں نے موقع پر پہنچنے کے باوجود ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے جرمن سیاح کو زبانی کلامی مطمئن کیا اور اسے بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

جرمن سیاح نے بدھ کو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے ملاقات میں انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ جس پر اہلکار مزمل، عمیر، قاصد اور حسنین کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا۔

سی سی پی او نے چاروں ڈولفن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ جرمن سیاح فلورین برگ سے ڈکیتی کی واردات 3 روز قبل اس وقت ہوئی تھی جب وہ شمالی چھاؤنی کے گلدشت ٹاون میں خیمہ لگا کر سو رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply