پشاور(طارق وحید)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے۔
کپتان چپل بنانے والے معروف چپل میکر چچا نورالدین نے فیصل آباد میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مولانا طارق جمیل کی پسند پر خصوصی تیارکیا گیا پشاوری چپل بطور تحفہ انہیں پیش کیا گیا،جس پر مولانا طارق جمیل نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے رواں سال 23 مارچ کو پشاوری چپل بنانے والے چچا نور دین کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
چچا نور دین کا تعلق پشاور سے ہے جنہیں ان کے ہنرکی بدولت صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، چچا نور دین اپنی ”کپتان چپل“ کی بدولت سب کی توجہ خوب سمیٹتے ہیں۔
واضح رہے معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی پشاوری چپل کے شوقین ہیں اور ان کے لیے بھی ان کے کزن چچا نور دین کی بنائی گئی پشاوری چپل بھجواتے رہے ہیں۔