0

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ملائیشیا کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان ، بھارت کشیدگی پر ملائیشیا کے متوازن اور اصولی مؤقف کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے امت کے اتحاد ، خوشحالی اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے امن و سلامتی کی دعا کی اور دوطرفہ تعلقات ، تجارت ، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارت کی فوجی کارروائیوں کے جواب میں بروقت اور فیصلہ کن اقدام ناگزیر تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک کی ثالثی سے جنگ بندی کو خطے کے وسیع تر مفاد میں قبول کیا ، بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام امور پر بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply