0

اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

آج شام اور رات میں وسطی، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں بھی آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمور، خیرپور ،دادو،  مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر،لیہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔

بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھران، وہاڑی، خانیوال، راجن پور ، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن ،  قصور، اوکاڑہ ، خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔

موسی ٰ خیل، شیرانی ،ژوب ، تربت ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور ، بونیر، صوابی، نوشہرہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرک ، بنوں ،
خیبر، اورکزئی، وزیرستان اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply