وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے غلطی کی ہے، بھارت کو غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے5طیارے مار گرائے،بھارت کو لگا کہ پاکستانی قوم پیچھے ہٹ جائےگی۔ جو طیارے بھارت کا غرور تھے وہ اب خاک بن چکےہیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عہد کرتے ہیں شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، ہمارے شاہینوں نے فضا میں طوفان برپا کردیا،پاک فضائیہ نے اپنی حدود میں رہتےہوئے دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنی افواج پر ناز اور فخر ہے۔









