0

26 معصوم شہری شہید، 46 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے چھ مقامات پر گزشتہ رات بزدلانہ حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا جس میں 26 معصوم شہری شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پانچ شہری شہید ہوئے، بھارت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔

مظفر آباد کے قریب مسجد کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان فضائیہ کے تمام طیارے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply