0

بھارتی حملوں کے بعد مظفرآباد و سیالکوٹ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد آزاد کشمیر اور سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مظفرآباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جبکہ علاقے کے حساس مقامات پرطبی عملے کو ہائی الرٹ پررکھا گیا ہے۔

مظفرآباد کے علاقے شنوائی نالہ سے دو کمسن بچیاں زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کی گئی ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے تصدیق کی ہے کہ سیالکوٹ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پرمنسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر طورپرنمٹا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply