بھارت نے تین مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں، حملوں میں بہاولپور (جنوبی پنجاب)، مظفرآباد اور کوٹلی (آزاد کشمیر) کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس آر (ڈیفنس جنرل انٹیلیجنس اینڈ سٹریٹیجک ریسپانس) کے مطابق بہاولپور میں شہریوں نے 4 زوردار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
مظفرآباد کے نواحی علاقوں میں بھی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، دھماکوں کے بعد مظفرآباد میں مکمل پاور بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آزاد کشمیر کے دیگرعلاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم تاحال ان کی نوعیت اور نقصانات کی تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں۔
ڈی جی آئی ایس آرنے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے یہ حملے اپنی حدود سے کیے ہیں، صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اورجوابی حکمت عملی کے امکانات پرغورکیا جا رہا ہے۔









