0

9مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا ملنی چاہیے،سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہی، نو مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں،ہم پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں،جو جو 9مئی کے واقعات میں ملوث ہیں اس بالکل قانون اور آئین کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں آپس میں بیٹھ کر بات چیت کرسکتی ہیں، ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے کو تیار ہیں، اصولوں پر جو ہمارے ساتھ ہیں ہم اس سے بات کریں گے ، ہم کہتے ہیں کہ آئیں بیٹھیں اور ایک سمت کاتعین کریں ۔

انکا کہناتھا کہ یہ غلط مفروضہ ہے کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہی نہیں کرنا چاہتے، ہم اصول کی سطح پر ہر ایک سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

پروگرام میں موجود لیگی رہنماطارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ 9مئی کو تنصیبات پرحملے کئے گئے، شہدا کی یادگاروں کو توڑا گیا، جلاو گھیراؤ پاکستان تحریک انصاف کا وتیرہ رہا ہے۔ آرمی کے اوپر حملہ ہوگا تو ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہونا چاہئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے ہاتھ نہیں ملائیں گے، شکل دیکھنا نہیں چاہتے، کیایہ کوئی جمہوری جماعت کا طرز عمل ہے، کل بھی تحریک انصاف کا رویہ یہی تھا اور آج بھی یہی ہے، پی ٹی آئی کے رویے پہلے سے زیادہ پرتشدد ہو گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply