0

گورنر ہاؤس کے دروازے پورے پنجاب کےعوام کیلئے کھلے رہیں گے، سردار سلیم حیدر

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کا اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں پل کا کردار ادا کروں گا،پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز میری بہن ہیں۔

ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے،پنجاب سے متعلق مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا،گورنر ہاؤس کے دروازے پورے پنجاب کےعوام کیلئے کھلے رہیں گے۔

میں نے گورنر شپ کو انجوائے نہیں کرنا بلکہ کام کرنا ہے،پنجاب میں پولیٹکل اسپیس لینا ہمارا حق ہے،سیاسی استحکام لائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply