محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل کا ریویو جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی۔ ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔اپریل میں اوسط درجہ حرارت معمول سے صفر اعشاریہ آٹھ سات سینٹی گریڈ کم رہا۔ ملک کا اوسط درجہ حرارت چوبیس اعشاریہ پانچ چار کے بجائے ستائیس اعشاریہ چھ سات سینٹی گریڈ رہا۔
دوسری جانب موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہر 10 مئی کی شام کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ لہر 11 مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جس کے نتیجے میں بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں ، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں 8 سے 10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 2 سے 3ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 10 سے 12 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسمعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔
جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 11 اور12 مئی دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر جبکہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ سیبارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 10مئی کی رات سے 12 مئی کی صبح کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اور11 مئی کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں 10 مئی کی رات سے 11 مئی کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اپریل 2024 میں مجموعی طور پر انسٹھ اعشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983 میں پچپن اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل کا ریویو جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی۔
ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔اپریل میں اوسط درجہ حرارت معمول سے صفر اعشاریہ آٹھ سات سینٹی گریڈ کم رہا۔ ملک کا اوسط درجہ حرارت چوبیس اعشاریہ پانچ چار کے بجائے ستائیس اعشاریہ چھ سات سینٹی گریڈ رہا۔