0

پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا

حکومت نے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کر دیا۔ 100 صفحات  کے پاسپورٹ کی فیس32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ۔

36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ مدت کیلئےمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12 ہزار 500 روپے اور 10 سالہ مدت کیلئے پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 2 سو روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

اسی طرح 72 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18 ہزار 500 روپے اور 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 25 ہزار 200 روپے ہو گئی، اس کے علاوہ 100 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹگری فیس 32 ہزار روپےمقرر کی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ میں بھی وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کیا گیا تھا۔ نارمل فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار 5سو روپے جبکہ ارجنٹ فیس 5 ہزار سے بڑھ کر 7 ہزار 5 سو روپے مقرر کی گئی تھی ۔ دس سالہ پاسپورٹ نامل فیس 4 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 6 ہزار 700 روپے کر دی گئی تھی۔

10سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7 ہزار 500 سے بڑھا کر 11 ہزار 200 روپے کر دی گئی تھی ۔ ای پاسپورٹس کی فیسیں برقرار رکھیں گئیں تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply