فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس میں بھاری اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
نج ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 36 صفحات کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12ہزار 500 روپے، 36 صفحات کے10سالہ پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 200 روپے کر دی گئی۔
اس کے علاوہ 72صفحات کے5سالہ پاسپورٹ کی فیس18ہزار500روپے ، 72 صفحات کے 10سالہ مدت کی فیس 25 ہزار 200 روپے ، 100صفحات کےپاسپورٹ کی10سالہ مدت کی فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔