0

9مئی کوایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا،وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نو مئی کے حوالے سے پیغام  جاری کیا ہے ۔

خواجہ آصف نے انے پیغام میں کہا نو مئی ہمیشہ اس بات کی یاد دلائے گا ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی ہوس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا۔

نو مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین اور اذلی دشمن بھی نہیں کر سکتے،پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا،ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا۔

اس کا تصور دنیا کے کسی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جا سکتا،نو مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو قوم شناخت کرتی ہے،ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں۔

ان کے نعرے اور للکاروں کی صدا بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوس ناک دن کی یاد دلاتی ہے،ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کریگا۔

آئیں آج عہد کریں ہم کسی بھی قیمت پر کسی شخص یا گروہ کو پاک سرزمین کی آبرو کو پامال نہیں کرنے دیں گے،اپنے محسنوں کی یاد کی تکریم اور تقدس کا تحفظ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply