پشاور(شہزادہ فہد)مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کارکن کی سیاسی تربیت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 1968سے پیپلزپارٹی سے وابستہ ہوں ،ذوالفقار علی بھٹو شہید کا ساتھی رہا۔
ہمیں اپنی خود احتسابی کرنی ہے،مارشل لاء میں جیلیں کاٹیں، بھرے مجموں میں قیادت سے گلہ نہیں کیا۔
خیبر پختونخوا کی 45 قومی اسمبلی نشستوں میں 43 ایک ہی جماعت کو دی گئیں ،اُس جماعت کو جتوایا گیا جس کا کردار سب کے سامنے ہے۔
پاکستان میں وفاق مضبوط نہیں ہوگا تو اکائیاں بھی مضبوط نہیں ہوں گی،پیپلز پارٹی نے صوبوں کو اٹھارویں ترمیم کے تحت خود مختاری دی۔