0

شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند کر دیا گیا

 سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف برطانیہ میں تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے کے باعث بند کر دیا گیا۔ 

ہرٹفورڈ شائر پولیس اور انٹیلی جنس ذرائع نے کیس بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانے والے راستے کی کئی گھنٹوں کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے باوجود مشتبہ شخص نہیں ملا۔

دوسری جانب سابق مشیر داخلہ نے کہا کہ پولیس تحقیقات بند کر دے مگر میں قانونی کارروائی کروں گا۔  انہوں نے گزشتہ ہفتہ حملے کا ذمہ دار حکومت پاکستان کو ٹھہرا کر قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق مشیر داخلہ نے گزشتہ برس 26 نومبر کی شام لندن کے قریب تیزاب پھینکنے کی شکایت کی تھی۔ شہزاد اکبر کے مطابق واقعے کے وقت انہوں نے چشمہ پہن رکھا تھا ورنہ ان کی آنکھیں ضائع ہو جاتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply