0

ایک ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے سستا ہوا، وزیر خوراک پنجاب

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت روٹی اور نان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

صوبائی وزیر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ایک ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے سستا ہوا ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1700 سے 1800 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک آئندہ سال کے لیے کافی ہے۔ نگران دور میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشتکار کے لیے بحران پیدا ہوا۔

وزیر خوراک نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جو جلد رپورٹ پیش کرے گی۔ حکومت رپورٹ کو پبلک کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سے قبل محکمہ خوراک کے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب کو 12 کروڑ 78 لاکھ لوگوں کے لیے 1 کروڑ 47 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے جبکہ انہیں بیج کے لیے 8 لاکھ 72 ہزار ٹن گندم درکار ہوتی ہے۔

محکمہ خوراک نے بتایا کہ پنجاب کی گندم کی ضرورت 1 کروڑ 55 لاکھ 55 ہزار ٹن ہے جبکہ پنجاب کا پیداواری ہدف 2 کروڑ 41 لاکھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply