0

را کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں  پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ’را‘ کے 2 انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لئے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ کورنگی پولیس نے شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ 2 انتہائی ہائی پروفائل دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کرتے اور تمام تفصیلات و تصاویر بیرون ملک بھیجتے تھے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہو چکے ہیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار دہشتگردوں کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply