0

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل شہری 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے

پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہری اب پندرہ دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے صوبے کے تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہریوں کو 6 ہفتوں بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی اجازت تھی،اب شہریوں کے لیے 6 ہفتوں کا وقت کم کرکے پندرہ دن کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply