0

مہر بانو قریشی نے نواز شریف کی اقامہ پر نااہلی کو ناانصافی قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی رہنما مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اقامہ پر نااہل قراردیا گیا جونا انصافی تھی۔

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسان کو برباد کر دیاہے، جمہوری تسلسل کو ٹھوکر لگائی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا ہے،نوازشریف کو اقامہ پر نااہل قراردیا گیا جو ناانصافی تھی، مجھ میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط بول سکوں۔

پروگرام میں موجود وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مٹھائی جلدی مت کھائیں،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، آج تین رکنی بینچ نے فل بینچ بنانے کی درخواست کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے2بار فیک الیکشن کرائے، جس پارٹی کے چیئرمین نے اپنے نشان پر الیکشن نہیں لڑا وہ اس پارٹی میں چلے گئےاور آج تک ان کو عقل نہیں آئی کہ ان کو سیاسی جماعت کیسے بنانی ہےانہیں اپنی حرکتوں پررونا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply