0

نادرا کے ایک ہزار مشکوک خاندانوں کو نوٹسز جاری

پشاور، نادرا نے ایک ہزار مشکوک خاندانوں کو نوٹسز جاری کر کے طلب کرلیا ہے۔

ان کوانکوائری کمیٹیز کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے پیش نہ ہونے پران کی فیملی کے کارڈز وغیرہ بھی بلاک کردیئے جائیں گے۔

دوسری طرف سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی قومی کارڈ غیر قانونی طریقے سے بنانے والے افغان تاجروں کی بلاک کرنے کے لیے ہوم ورک تیزکردیا ہے۔

پشاورکے مختلف بازاروں اورمختلف رہائشی علاقوں میں ایسے افغان مہاجرین کی فہرستیں مکمل کر لی ہے جنہوں نے جعل طوراورپاکستانی کارڈز بنائے ہیں یا اپنی فیملیز کیلئے بنائے ہیں جن میں سے بعض نے پاسپورٹس بھی بنا رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply