گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک صوبے میں انتخابات درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ لیکن بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پارٹی نے کہیں بھی احتجاج نہیں کیا۔ پی ٹی آئی قیادت کو لیڈر کی فکر نہیں بلکہ عہدوں کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا بل پاس کیا۔ اور صوبائی حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج اور شیلنگ پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔ ضم اضلاع کے 600 ارب صوبائی حکومت ہڑپ کر گئی اور وزیر اعلیٰ سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا۔









