0

سپریم کورٹ کے چار ججز کا چیف جسٹس کو خط

سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے دس فروری کو شیڈول جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھنے والوں میں جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 10 فروری کو شیڈول ہے، لاہور ہائی کورٹ کا ایک جج 15ویں نمبر پر تھا، اسلام آباد تبادلے کے بعد سپریم کورٹ کیلئے اہل کیسے ہوگیا؟

ججز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آئینی پر طور پر مشکوک تبادلے کے بعد ایک جج کیسے سپریم کورٹ کیلئے اہل ہوسکتا ہے؟ قانون واضح ہے جو براہ راست نہیں کیا جا سکتا وہ بلا واسطہ بھی نہیں کیا جا سکتا، آئینی ترمیم کیس کے فیصلے تک نئے ججز کی تعیناتی کا عمل روکا جائے، کم از کم آئینی بنیچ کی جانب سے فل کورٹ کی درخواستوں پر فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے ہونے تک بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر کیا جائے، 26ویں ترمیم کیس میں آئینی بینچ فل کورٹ کا کہہ سکتا ہے، نئے ججز آئے تو فل کورٹ کون سی ہوگی یہ تنازع بنے گا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply