0

ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات ختم نہیں کئے ، عمران خان ایک سخت آدمی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پہلے اندر سے منظوری آ جائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں، تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 28 جنوری کو مذاکرات کے لیے چوتھی میٹنگ طے تھی تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply