0

جی ایچ کیو

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپنی لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی ہے۔

نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ وحید انجم، عرفان نیازی، فیصل چوہدری اور محمد عمران شامل ہیں۔ نئی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست بھی دائر کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل حکام کو وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم آج 3 بجے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply