حکومت پاکستان نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کر دیا ، ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔
پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو پرتگال میں انتقال کر گئے تھے، ان کی نماز جنازہ کل ہفتے کو پرتگال میں ہو گی جبکہ تدفین اتوار کو مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔
پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49 ویں امام تھے، وہ 11 جولائی1957 کو 20 سال کی عمر میں اسماعیلی برادری کے امام بنے، ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کو 50 واں امام مقرر کیا گیا ہے۔









