0

اسلام آباد : ڈکیتی کی واردات، کاروباری شخصیت سے 85 لاکھ روپے سے زائد نقدی چھین لی گئی

اسلام آباد  تھانہ کوہسار کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں مسلح ملزمان کاروباری شخصیت سے 85 لاکھ روپے سے زائد نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار دومسلح ملزمان کو کیش چھین کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاجر نے واقع سے متعلق تھانہ کوہسار پولیس کو درخوست جمع کروا دی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مختلف بینکوں سے کیش نکلواکر ناظم الدین روڈ پہنچے ایسے میں موٹرسائیکل پر دو ملزمان نےان سے 85لاکھ 90 ہزار روپے چھین لیے جو ایک پارٹی کو دینے تھے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس واقع کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

پولیس حکام کے مطابق واردات سے متعلق پولیس کو درخواست موصول ہوئی ہے،واقع کی چھان بین کررہے ہیں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply