رواں سال رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ جب کہ عیدالفطر کا چاند 29 مارچ یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔
فلکیاتی ماہرین کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا چاند 28 فروری(جمعہ) یا پھر یکم مارچ(ہفتہ) کو نظر آنے کا امکان ہے، رمضان کا آغاز یکم مارچ (ہفتہ) یا 2 مارچ (اتوار) کو متوقع ہے۔
دوسری جانب فلکیاتی ماہرین نے عیدالفطر کا چاند 29 مارچ (ہفتہ) یا 30 مارچ (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، یوں پاکستان میں عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو منائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں رمضان المبارک اور عید کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔