0

چین، تبت میں شدید زلزلہ، 9 افراد ہلاک

چین، تبت میں شدید زلزلے سے بڑے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، تبت کے علاوہ بھارت، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین کے تبت میں 6.9 شدت کازلزلہ محسوس کیا گیا،جس سے کم از کم 36 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ چین اور نیپال میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شدید زلزلے کی وجہ سے عمارتیں گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز تبت کے دارالحکومت لہاسا سے80 کلومیٹر دور تھا۔

بھوٹان، نیپال، بھارت، بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کھٹمنڈو وادی سمیت نیپال کے مختلف حصوں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں شہری خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

کھٹمنڈو کے نیشنل زلزلہ مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر 7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ رائٹرز نے چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

نیپال میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ابھی مزید کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply