ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ دو لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 635 ڈالر فی اونس ہے