سابق چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کاشتکاروں سے 400 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کسانوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔
واضح رہے ترین خاندان کی رشتہ داریاں جنوبی پنجاب اور سندھ کے اہم ترین سیاسی خانوادوں سے ہیں۔ وہ رحیم یار خان کے مخدوموں کے داماد اور ملتان کے گیلانیوں اور سندھ کے پگاڑا کے سسرالی ہیں۔
جہانگیر خان ترین کے کزن ہمایوں اختر خان اور ان کے برادر نسبتی مخدوم احمد محمود بھی سیاست میں متحرک ہیں۔