0

 پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف کی 2 کیسز میں ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کیخلاف  گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس محسن اختر کیانی جبکہ دوسرے کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم این اے کو ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور 11 نومبر تک ہائیکورٹ میں  پیش کرنے کا حکم دے دیا، یاد رہے پی ٹی آئی رہنماء اس وقت بیرون ملک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply