0

وزیراعظم کا عاصمہ شیرازی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معروف صحافی عاصمہ شیرازی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم نے سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے بھائی محسن شیرازی کےانتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے مرحوم محسن شیرازی کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم محسن شیرازی کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا کہ محسن شیرازی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بہن بھائی قدرت کے انمول رشتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply