0

حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر 17 ستمبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم کی منظوری سے بارہ ربیع الاول کے سلسلہ میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن  کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر منگل کے روز ملک بھر میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

بارہ ربیع الاول کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے، ملک بھر میں نعت کی محفلیں سجائی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply